لنڈیکوتل, مچینی چیک پوسٹ پر خوگہ خیل قوم سے تعلق رکھنے والے افراد اور کسٹم پروینٹیو حکام کے درمیان کامیاب مزاکرات

کسٹم حکام نے 20 دن اندر اپنے کنٹینرز ہٹانے اور طورخم شیفٹ ہونے کی یقین دہانی کرائی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 14:07

لنڈیکوتل, مچینی چیک پوسٹ پر خوگہ خیل قوم سے تعلق رکھنے والے افراد اور کسٹم پروینٹیو حکام کے درمیان کامیاب مزاکرات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) کسٹم پروینٹیو کلکٹر خلیل یوسفانی کا مچنی چیک پوسٹ پر پرامن احتجاج کرنے والے خوگہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مزاکرات۔اس موقع پر خوگہ خیل قوم کے برکت اللہ شینواری۔

(جاری ہے)

شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ جب تک یہاں پر قومی کانٹا نہیں بنایا جاتا اس وقت تک ہم کسٹم کنٹینر برداشت نہیں کر سکتے، کیونکہ قوم نے یہ جگہ قومی کانٹا کیلئے دیا تھا. جس کے جواب میں کسٹم پروینٹیو کلکٹر نے کہا کہ ہم 20 دن اندر یہاں سے اپنے کنٹینرز ہٹائے گئے اور جب قومی کاٹا بن جائے، تو واپس آئے گے اس بات پر اتفاق کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا اس موقع پر کسٹم پروینٹیو طورخم اے ایس راجہ بلال، سپرڈیٹ جلیل اور دیگر انسپکٹرز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں