لنڈی کوتل آئس نشہ میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا

جمعرات 26 ستمبر 2019 16:16

ؒؒؒؒؒؒؒؒؒلنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) عمائدین لنڈی کوتل کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل آئس نشہ میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیاہے نوجوان نسل میں آئس نشہ پھیلنے سے والدین میں تشویش پائی جا تی ہیں مخلتف علاقوں میں اس نشے بھیجنے والے موجود ہو تے ہیں تاحال مقامی انتظامیہ اور خاصہ دار فورس نے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ،اگر روک تھام کیلئے بر وقت اقدامات نہیں کئے گئے تو آئس جیسے لعنتی نشہ ہر گھر پہنچ سکتا ہیں -لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میں آئس جیسے لعنتی نشے بھیجنے والے موجود ہو تے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں تیزی سے پھیل رہا ہیں آئس نشہ افغانستان سے پہاڑی راستوں سے پاکستا ن سمگل کیا جاتا ہے لیکن اس کی روک تھا کیلئے کسی قسم کے اقدا مات نہیں کئے گئے جبکہ پاک افغان بارڈر پر انٹی نارکوٹکس عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے لیکن پہاڑی راستوں افغانستان سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سمگل کیا جاتا ہیں اس سلسلے میں مقامی ڈاکٹروں نے بتا یا کہ نوجوان نسل مختلف وجوہات پر ڈپریشن کا شکا ر ہو تے ہیں اس لئے وہ ٹینشن کم کرنے کیلئے آئس نشے سمیت دوسرے نشے استعمال کرنے کی عادی بن جا تے ہیں جس سے نوجوان کی زندگی تبا ہ ہو جا تی ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق کہ لنڈی کوتل میں بے روزگاری حد سے تجا وز کر گئی ہیں لوگوں کو روز گا رنہیں ملتا جس کی وجہ سے زیا دہ نوجوان نشوں کی طرف راغب ہو تے ہیں لنڈی کوتل میں آئس نشہ میں اضافے سے والدین میں بھی سخت تشویش پا ئی جا تی ہیں لیکن اس لعنتی نشے کے خلاف کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے مقامی خاصہ دار فورس کے صوبیدار کاروائی کے بجائے سوشل میڈیا پر اس نشے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں کہ قوم انکے ساتھ دیں لیکن مقامی خاصہ دار فورس نے ابھی تک ایک بھیجنے والے یا ان لعنتی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کو ئی کا روائی نہیں کی ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں