لنڈی کوتل ،علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے، ڈی ایس پی و دیگر

ہفتہ 11 مئی 2019 19:39

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے ڈی ایس پی سوالزر خان آفریدی، ڈی ایس پی جمشید شلمانی،سب انسپکٹرز امجد شلمانی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عشرت شینواری اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد شینواری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اپنی نئی ذمہ داریوں، ٹریفک کنٹرول کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہوگی، رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینگے علاقے کے تمام مسائل مشترکہ طور پر حل کرینگے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں