پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم پریونٹیو حکام کی کامیاب کاروائی ، افغانستان جانے والی دو گاڑیوں سے تقریبا تین کلو سونابرآمد ،ڈرائیور گرفتار

جمعرات 20 اگست 2020 21:46

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2020ء) پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم پریونٹیو حکام کی کامیاب کاروائی ، افغانستان جانے والی دو گاڑیوں سے تقریبا تین کلو سونابرآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والی6ویلر نمبر 1363KBL اور 22ویلر نمبر E8281گاڑی سے تقریبا تین کلو گرام سونا برآمد کیا گیاجس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتا رکرکے مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہاوس پشاور منتقل کیا گیا گاڑی اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا گیا کسٹم پریونٹیو حکام نے بارڈر پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کیا ہے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں