لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس کاانعقاد

جمعرات 29 فروری 2024 18:03

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں رمضان المبارک میں اشیائے خردونوش کے حوالے سے کمیٹی اور پرائس کنٹرول کے سلسلے میں میٹ دی پریس کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی ایس ٹینو نوید شلمانی، تحصیل کونسل کے چیئرمین حاجی شیر آفریدی. حاجی خان شینواری، بازار تاجر یونین کے سابق صدر جعفر شینواری، مولا قصاب پولٹری فورم کے شفیق شینواری، یاسین شینواری و دیگر نے شرکت کی۔

میٹ دی پریس سے اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی شیر آفریدی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خردونوش کے پرائس کنٹرول کے سلسلے میں تحصیل چیرمین شاہ خالد شینواری اور ضلعی انتظامیہ بازار کے دکانداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینگے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

بازار تاجر یونین کے سابق صدر حاجی جعفر شینواری، شفیق شینواری، قصاب مولا یاسین و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے کے مناسب ریٹس پر عوام کو اشیاء خردونوش کو یقینی بنانے میں کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کرینگے تاجروں نے کہا کہ گرانفروشی نہیں کرینگے کیونکہ یہاں کے لوگ غریب ہے لیکن اشیاء خوردنوش کی ریٹ پشاور اور پنجاب سے نکلتی ہے اس لئے وہ ریٹس زیادہ نہیں کرتے وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ رمضان المبارک مینے میں مناسب ریٹ دے سب کو فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گوشت چکن کا استعمال زیادہ ہو جاتی ہے اس لئے انکے ریٹس برقرار رکھیں گے خود بھی ریٹ زیادہ نہیں کرینگے اور دوسروں کو بھی اجازت نہیں دینگے۔\378

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں