شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام شجرکاری کا انعقاد

جمعہ 14 اپریل 2023 23:33

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2023ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے گرین یوتھ موومنٹ کلب نے آریجا کیمپس میں یوم شجرکاری کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر ایس ایم بی بی ایم یو پروفیسر نصرت شاہ نے گرین یوتھ موومنٹ کلب ٹیم، بے نظیر کالج آف نرسنگ کے پرنسپل، فیکلٹی اور طلباء، انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے فیکلٹی اور طلباء، پلانٹیشن آفیسر اور باغبانوں کے ساتھ کیمپس میں پودے لگائے۔

تقریب کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے سپانسر کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں کیمپس میں نیم اور پیپل سمیت بہت سے درختوں کی ضرورت ہے تاکہ گرم موسم میں سایہ فراہم کیا جا سکے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید گرمی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے فارمیسی کے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے پودے لگائیں جو جڑی بوٹیوں کی ادویات میں استعمال ہو سکتے ہیں،جیسے ایلو ویرا اور کیمومائل جیسے پودے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام کیمپس کو سرسبز بنانے کے لیے شجر کاری سارا سال جاری رہنے چاہیے،بی سی او این اور انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی پودے لگائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں