پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب شہر کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی

ڈاکٹروں ،عملے کی کمی، سکیورٹی ،دیگر مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر صحت و سیکریٹری سے ملاقات کرکے مسائل تمام جلد حل کیے جائیں گے، سہیل انور سیال ادارے میں میرٹ بھی افسران کی مقرری سے ہی اس ادارے میں بہتر لائی جاسکتی ہے، وائس چانسلر انیلا عطاء الرحمن

اتوار 24 مارچ 2019 19:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب شہر کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، وائیس چانسلر جامعہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پروفیسر انیلا عطا الرحمان، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر کے داس، پی ایم اے کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عثمان ماکو، رینجرس کے کرنل محمود، پروفیسر شیر محمد شیخ، پروفیسر سکندر شیخ، ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو سمیت دیگر پروفیسرس اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایم اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر اکرام اللہ تونیو نے نو منتخب عہدیدارن صدر سید محبوب شاہ، عبدالقیوم میمن، ڈاکٹر دیالی گل، ڈاکٹر گلزار تونیو، ڈاکٹر عبدالستار شیخ، ڈاکٹر پرہ سکینہ گاد، غلام مصطفیٰ شیخ، ڈاکٹر انیل کمار اور محمد ہاشم بگھیو سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ چانڈکا اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی، سکیورٹی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر صحت و سیکریٹری سے ملاقات کرکے مسائل تمام جلد حل کیے جائیں گے کیونکہ ڈاکٹر مسیحائی پیشہ ہے ان کے مسائل حل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ہدایات ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے حکومت سندھ لاڑکانہ کے اسپتالوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ وائیس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے میں میرٹ بھی افسران کی مقرری سے ہی اس ادارے میں بہتر لائی جاسکتی ہے اسی طرح اگر میرٹ کی بنیاد پر میڈیکل سپریڈنٹ کو تعینات کیا جائے تو تمام تر اسپتالوں میں بہتری ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یونیورسٹی کی جانب سے یقین دلاتی ہوں کہ اسپتال انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرکے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ تقریب میں آئے ہوئے پروفیسر اور ڈاکٹرس کو ان کی خدمات کے عیوض شیلڈس دی گئی جبکہ فنکارہ شبو لال اور لیلیٰ سورٹ نے اپنے آواز میں مختلف گیت اور قوالیاں پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگائے جس پر لوگ جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں