ارسا حکام غلط دعوے کرکے غیرقانونی طور پر کسی صوبے کو پانی سے محروم نہیں رکھ سکتے،سہیل انور سیال
سندھ کو 90 ہزار کیوسک انڈینٹ کے مقابلے میں صرف 66 ہزار کیوسک پانی چشمہ بیراج سے فراہم کیا جارہا ہے،صوبائی وزیر بلاول بھٹو نے پانی کی تقسیم کے عمل میں بددیانتی کی نشان دہی کرکے پورے نظام پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں،پریس کانفرنس
پیر 17 مئی 2021 17:10
(جاری ہے)
سندھ کے موازنے میں پنجاب میں صرف پانچ فیصد پانی کی کمی ہے۔انہوںنے کہا کہ ارسا حکام نے سندھ میں چار فیصد پانی کی کمی کا بھی غلط دعوی کیا، سندھ میں تقریبا 28 فیصد پانی کی کمی ہے۔
یکم اپریل سے 10 مئی تک خریف کے سیزن میں معاہدے کے تحت سندھ کو 3.421 ملین ایکڑ فٹ پانی ملنا تھا مگر صرف 2.477 ملین ایکڑ فٹ پانی ملا۔سندھ کے بیراجوں پر کل تک ریکارڈ کی گئی پانی کی مجموعی کمی 37 فیصد تک ہے۔ارسا حکام کا یہ دعوی بھی غلط ہے کہ پانی کی تقسیم 1991 کے معاہدے کے تحت ہورہی ہے۔ملک میں پانی کی موجودہ تقسیم Three Tier فارمولے کے تحت ہورہی ہے جس کا 1991 کے معاہدے میں ذکر نہیں۔ارسا حکام کا سندھ کی جانب سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی میں کمی کرنے کا دعوی مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔پنجاب کبھی بھی یومیہ پانی کے استعمال کے اپنے اعداد وشمار کسی سے شیئر نہیں کرتا جبکہ سندھ اپنے اعدادوشمار سب سے شیئر کرتا ہے۔سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی خواہاں ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی پانی کی تقسیم کے معاملے میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور سندھ سمیت کسی سے زیادتی نہیں ہونے دے گی۔بلاول بھٹو نے پانی کی تقسیم کے عمل میں بددیانتی کی نشان دہی کرکے پورے نظام پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں۔آج اگر کسی ایک صوبے سے پانی کی تقسیم کے عمل میں زیادتی ہورہی ہے تو کل کسی دوسرے صوبے کو اسی نظام کے تحت استحصال کا سامنا ہوگا۔وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر ایک ایسا نظام بنانا ہوگا کہ جس میں کسی اکائی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔سندھ کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے ارسا ایک فریق کے طور پر سامنے آیا، یہ طریقہ کسی ریگولیٹری اتھارٹی کو زیب نہیں دیتا۔لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاڑکانہ،زیبسٹ زیب ٹیک میں بی بی ایس وائی ڈی پی کی جانب سےنمائش کا انعقاد
لاڑکانہ،ڈپٹی کمشنر کا فاطمہ فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا سنٹر کا دورہ
لاڑکانہ:ڈائریکٹر پرائمری اسکولز لاڑکانہ ریجن کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مدیجی کے امتحانی مرکز کا ..
نیوٹیک کی جانب سے لاڑکانہ کے ڈاٹ کام انسٹی ٹیوٹ آف آئی ٹی میں مڈٹرم امتحانات کا انعقاد
پولیو کے خاتمے کے لئے ہمیں ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، کمشنر لاڑکانہ
لاڑکانہ پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، 9 خطرناک ڈاکوئوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار
سندھ حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھائے ،سندھ آبادگار بورڈ
لاڑکانہ پولیس نے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، منشیات اور نقدی برآمد کرلی
لاڑکانہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ممتاز کو گرفتارکرلیا
لاڑکانہ،ای کامرس کورسز کے طلبا کے درمیان مڈ ٹرم مقابلے کا انعقاد
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے تربیت یافتہ اساتذہ میں اسناد کی تقسیم کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
لاڑکانہ:جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد افضال آرائیں کی خوشدامن کے انتقال پر کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ ..
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت