قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کی پچیسویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان پیر 20 ستمبر 2021 17:58

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کی پچیسویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) میر مرتضی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے گڑھی خدا بخش جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نودیرو میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیاتقریبات کا آغاز گڑھی خدا بخش بھٹو اور نودیرو بھٹو ہاؤس میں قرآن خوانی کر کے اجتماعی دعا سے کیا گیا تقریب میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے مرکزی رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی جبکہ کارکنان نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر میر مرتضیٰ بھٹو کے مزار پر فاتح خوانی کر کے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں
 گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شہید بھٹو کے صوبائی رہنما خطاب کریں گے تاہم پہلی بار پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث برسی تقریبات اور جلسہ میں شرکت نہیں کر رہیں

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں