سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے،آصفہ بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو عوام کو لاکھوں گھر تعمیر کرکے دیں گے، سیلاب آیا تو بلاول بھٹوزرداری متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے، پیپلز پارٹی کے کنونشن سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 5 فروری 2024 17:21

سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے،آصفہ بھٹو زرداری
لاڑکانہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2024 ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزاد ی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے پورے سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے،پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو عوام کو لاکھوں گھر تعمیر کرکے دیں گے۔لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، اقتدار ملا تو عوام کی تنخواہ ڈبل کر دیں گے، ہم30 لاکھ گھر دیں گے۔

آج میں آپ کے سامنے بلاول بھٹو اور پارٹی کی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کیلئے آئی ہوں، شہر ہو یا گاوٴں ہم مفت علاج دیتے ہیں، جو کسی دوسرے صوبے میں موجود نہیں ہے۔جب سندھ میں سیلاب آیا تو بلاول بھٹوزرداری متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں مشکل وقت میں باقی سیاستدان کہاں تھے؟ پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔

عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں تو ہم بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے باعث بہت نقصان ہوا، حکومت ملی تو لاکھوں گھر تعمیر کریں گے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ عوام بتائے کے جب وہ مشکل میں تھے تو کون سا لیڈر یا پارٹی ان کے ساتھ موجود تھی۔مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، ہم ایسے ہسپتال بنائیں گے جہاں مفت علاج میسر ہوگا، لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔

ہم نے گمبٹ جیسے چھوٹے شہر میں ملکی لیول کا بہترین ہسپتال بنایا۔معاشی ایجنڈے میں ہماری توجہ صحت پر ہے۔ہم نے ایوان میں ہمیشہ غریبوں اور مزدوروں کی نمائندگی کی ہے۔8 فرور ی کو عوام اپنے گھروں سے نکل کر تیر پر مہر لگائیں تاکہ غریبوں اور کسانوں کی جماعت کو اقتدار ملے جس نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے۔پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دئیے اور غریبوں کو ان کے گھروں کا مالک بنایا۔ الیکشن میں ہمیں کامیابی ملی تو پورے پاکستان میں موجود کچی آبادیوں کو ریگولرائز کروایا جائیگا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں