لاڑکانہ،27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ کیا ،ڈپٹی کمشنر کشمور کا ریلی سے خطاب

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) یوم سیاہ  کشمیر پورے ملک بھر کی طرح سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کے شہر کندھ کوٹ میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار  یکجہتی کے تحت بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ متعلقہ  شعبہ جات اور شہریوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کی یکجہتی ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے  گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور  بھارت  کے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے لگائے۔پاکستان اور کشمیر کا پرچم بھی لہرایا۔اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر کے ایک حصے  پر ناجائز قبضہ کیا جس کی ہم آج بھی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اس کے ساتھ ساتھ مودی کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے،ہم کشمیر بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ریلی سے خطاب کرتے دیگر مقررین نے کہا کہ ریلی میں شریک لوگوں  نے  یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ مودی ایک ظالم انسان ہے جس نے کشمیریوں پر بہت ظلم ڈھائے ہے ہم پوری قوم بھارت کو اس ناپاک ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں،سیاسی و سماجی ضلعی سربراہان،پولیس، صحافی برادران اور سرکاری ونجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں