دس سال سے جمہوریت کی آڑ میں سندھ کے مظلوم عوام کو لوٹا جارہا ہے، ڈاکٹر قادر مگسی

سندھ کی حالت بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے،ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے، جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسہ سے خطاب

جمعہ 26 جنوری 2018 23:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دس سال سے جمہوریت کی آڑ میں سندھ کے مظلوم عوام کو لوٹا جارہا ہے سندھ آج بھی غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے اس وقت سندھ کی حالت بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے جس کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوان نوکری کے لئے وڈیروں اور جاگیردارون کی در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن ان کو نوکری تو نہیں مل رہی دھکے ضرور مل رہے ہیںانہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت غیر قانونی افراد کی یلغار ہے جس کو برداشت کرنے کی ضرورت نہیں سندھ اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے برمی،افغانی،بنگالی،سندھ میں آکر آسانی سے شناختی کارڈ بنوا لیتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں صرف اپنے مفادات کے خاطر سندھ کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے لاڑکانہ کو سندھ کا پیرس سمجھا جارہا تھا اب لاڑکانہ کی حالت کسی سے چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ میں شاندار قوم کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے لیکن اس وقت سندھ کرپشن کے نام سے اپنا نام بنا چکی ہے قادر مگسی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا غریب عوام اس وقت دو وقت کی روٹی اور صاف پانی کے لئے پریشان ہے ایچ آئی وی کا مرض بھی اس وقت سب سے زیادہ لاڑکانہ میں ہے سندھ کے عوام کا یہ مقدر نہیں ہے ایسا مقدر جان بوجھ کر بنایا گیا ہے ان بدماشوں نے سندھ کے حقوق زبردستی ہڑپ کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ معدنی وسائیل سے مالا مال ہے جس پر ڈاکا ڈال کر سندھ کے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا جارہا ہے اس وقت سندھ کو قانونی اور آئینی قانونی کی ضرورت ہے جس سے سندھ میں ترقی ہوسکے جلسہ سے ڈاکٹر عبدالفتاح سمیجو،گلزار سومرو، ڈاکٹر احمد نوناری ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں