قومی احتساب بیورو سندھ بھی کرپشن کیسز نمٹانے کے لئے متحرک ہو گئی

کال اپ نوٹس پر سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے متعلق شکایت کنندہ بابو سرور سیال ڈی جی نیب سکھر کے روبرو پیش ہوئے

جمعرات 13 جون 2019 23:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) قومی احتساب بیورو سندھ بھی کرپشن کیسز نمٹانے کے لئے متحرک ہو گئی، ڈی جی نیب کے کال اپ نوٹس پر سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے متعلق شکایت کنندہ بابو سرور سیال جمعہ رات کے روز ڈی جی نیب سکھر کے روبرو پیش ہوئے، سابق وزیر داخلہ سہیل سیال کے خلاف ان کے اپنے ماضی کے قریبی دوست بابو سرور سیال نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی ایم پی اے سہیل انور سیال نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، بابو سرور نے الزام عائد کیا کہ سہیل انور سیال سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے فرنٹ مین ہیں، سہیل انور سیال نے 2014 میں وزیر داخلہ بننے پکے بعد ناجائز اثاثے بنائے جبکہ ایم پی اے کے حیثیت میں ملنے والی ترقیاتی اسکیمز میں بھی کرپشن کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں