ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کے احکامات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

بدھ 29 جولائی 2020 21:49

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی روشنی اور ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کے احکامات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر لاڑکانہ رینج کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرکے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔رینج کے پانچوں اضلاع میں ٹوٹل 656 مساجد ،امام بارگاہ ،عیدگاہ اور دوسرے کھلے مقامات پرنماز عید ادا کی جائیگی جس میں ضلع لاڑکانہ میں 88 ،قمبر 81،شکارپور 104،جیکب آباد 198،کشمور 185 مقامات شامل ہیں جس کی سیکورٹی پر 7923 پولیس کے آفیسرز اور اہلکار مامور ہونگے ۔

ضلع لاڑکانہ میں 1360،قمبر 1132،شکارپور 1511،جیکب آباد 1873،کشمور 2047 پولیس آفیسرز اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جائینگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب عرفان علی بلوچ صاحب نے تمام ایس ایس پیز صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں۔

ضلع کشمور،جیکب آباد اور قمبر شہدادکوٹ سے منسلک دوسرے صوبوں کی بارڈرز پر اضافی پکٹس پیٹرولنگ اور چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس سنیپ چیکنگ کے علاوہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے۔اور ، شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اس کے علاوہ کاروباری مراکز ,بازاروں،شاپنگ مال اور مارکیٹس اور مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی پر حکومت سندھ کے جاری کردہ ایس او پیز ، ڈسٹرکٹ گورنمینٹ کی ہدایات کی روشنی میں عمل کروایا جائے گا۔ایس ایس پیز کے دفاتر میں الگ الگ کنٹرول روم بنائے جائیں گے۔جہاں سے ساری صورتحال رینج کنٹرول پر نوٹ کرائی جائیگی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں