چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،دن کا آغاز پرنسپل چانڈکا پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے پرچم کشائی سے کیا اور ساتھ ساتھ ملکی سالمیت اور خوشحالی کی لیے دعائیں مانگیں گئی۔

(جاری ہے)

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان کے مطابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو کی قیادت میں یوم پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف شیخ ، پروفیسر محمد سلیم شیخ ، پروفیسر امان اللہ عباسی ، ڈائریکٹر فزیوتھراپی ڈاکٹر مکیش کمار ، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین سومرو،ڈاکٹر فوزیہ چانڈیو ، ڈاکٹر مسعود احمد قریشی،سیکیورٹی چیف سلطان احمد بھٹو،ایڈمن آفیسر وحید الزماں،مشتاق احمد میرانی سمیت فیکلٹی،آفیسرز اور ملازمین نے شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکاء نے دن کی مناسبت سے پودے لگائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں