ضلع حب و لسبیلہ میں عوام کی خدمت کا سلسلہ مسلسل جاری و ساری رہے گا ،محمد اسلم بھوتانی

دونوں اضلاع کے عوام سے ہمارا پیار و محبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ،رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 14 جنوری 2023 22:43

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2023ء) رکن قومی اسمبلی حلقہ لسبیلہ و گوادر محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ضلع حب و ضلع لسبیلہ میں عوام کی خدمت کا سلسلہ مسلسل جاری و ساری رہے گا دونوں اضلاع کے عوام سے ہمارا پیار و محبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور اس رشتے کو دنیا کی کوئی بھی طاقت الگ نہیں کرسکتی ہے ماضی میں بھی عوام کے مسائل عوام کے دہلیز پر ہی حل کیئے ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا حب و لسبیلہ کی عوام کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر اوتھل کے صحافیوں رفیق تبسم ۔

پیربخش کلمتی ۔

(جاری ہے)

نصیر احمد لنگاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور کسی بھی حال میں حب و لسبیلہ کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ماضی میں بھی عوام کے جائز و بنیادی مسائل حل کیئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری وساری رہے گا اصل طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور انشا اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور حب و لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ عزت بخشی ہے اور اسکو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ضلع حب ہو یا ضلع لسبیلہ لیکن ان دونوں اضلاع کی عوام کو برابری کے بنیاد پر دیکھا جائے گا اور ان کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ روزگار تعلیم صحت ودیگر شعبوں کی بہتری کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع حب و ضلع لسبیلہ کی عوام سے پیار و محبت کا رشتہ ہے اور اسکو کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا ہی

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں