الیکشن مہم کے دوران وعد وں کوپورا کرنے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا ، محمد اسلم بھوتانی

سی پیک سے سب سے پہلے فائدہ گوادر کو پہنچے گا گوادر میں پانی کے بحران پر قابوپایا جائے گا لسبیلہ وگوادر کی عوام کی دہلیز پر انکے مسائل حل کیئے جائیں گے،خصوصی گفتگو

پیر 30 جولائی 2018 18:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) حلقہ این اے 272لسبیلہ وگوادر سے رکن قومی اسمبلی سابق اسپیکر بلوچستان محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ سی پیک سے سب سے پہلے فائدہ گوادر کو پہنچے گا گوادر میں پانی کے بحران پر قابوپایا جائے گا لسبیلہ میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ،بے روزگار نوجوانوں کو روزگار لسبیلہ کے گائوں گائوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرینگے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا جب تک ان وعدوں کو پورا نہ کیا تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بنوں گا جہاں سے لسبیلہ وگوادر کی عوام کی بہتر انداز میں خدمت ہوسکیں لسبیلہ وگوادر کی عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے اور میں لسبیلہ وگوادر کی عوام کا مشکور وممنوں ہوں طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے اور لسبیلہ وگوادر کی عوام کی دہلیز پر انکے مسائل حل کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لسبیلہ سے اسلام آباد روانگی سے قبل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا حلقہ این اے لسبیلہ وگوادر ایک اہمیت کا حامل حلقہ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑا حلقہ ہے اور لسبیلہ وگوادر کی عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے انشاء اللہ لسبیلہ وگوادر کے تمام جائز مسائل جلد حل کیئے جائیں گے سی پیک سے سب سے پہلے گوادر و لسبیلہ کی عوام کو فائدہ پہنچے گا اور گوادر میں پانی کے بحران کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائیگا اور ضلع لسبیلہ میں پانی بجلی کا مسلہ بھی حل کرنے کے ساتھ ساتھ لسبیلہ کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیئے جائیں گے اور ہم کوشش کرینگے کہ ضلع لسبیلہ سے مکمل طور پر بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے اور لسبیلہ وگوادر کی خوشحالی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور جب تک کیئے گئے وعدے پورے نہیں ہوتے تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا لسبیلہ وگوادر کے گائوں گائوں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کرونگا انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ وضلع گوادر کی عوام نے بھرپور انداز میں میرا ساتھ دیا اور مجھ پر اعتماد کرکے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ہے انشاء اللہ لسبیلہ وگوادر کی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہا کہ میں ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بنوں گا جہاں سے لسبیلہ وگوادر کی عوام کی بہترانداز میں خدمت کرسکوںانہوں نے کہا کہ اوتھل ،وندر ،بیلہ ،حب ،دریجی ،ساکران ،ڈام گڈانی کی عوام نے حقیقی معنوں میں میرا ساتھ دیا ہے جس میں ہر ایک ووٹر کا بے حد مشکور ہوں اور میں اپنے ووٹرز کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کریں اگر ہمیں آگے سیاست کرنی ہوگی تو ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہوگی اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کا سلسلہ مرتے دم تک جاری رہے گا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں