شہدائے زہری نے ملکی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دیں،سیف الرحمن زہری

بدھ 17 اپریل 2019 00:22

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے رہنما و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے پولیٹکل سیکریٹری سیف الرحمن زہری نے کہا کہ شہدائے زہری نے ملکی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دیں شہدائے زہری کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی شہدائے زہری کی چھٹی برسی کے مناسبت سے کومل سٹی حب میں تعزیتی جلسہ منعقد ہوگا جس میں وطن دوست سیاسی سماجی قبائلی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور وطن عزیز کی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے شہدائے زہری کو خراج عقیدت پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیف الرحمن زہری کا کہنا تھا کہ شہدائے زہری کا مشن تاقیامت جاری رہے گا ان کا مشن ملکی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد تھی شہدائے زہری نے جام شہادت نوش کرکے دشمنوں کی سازش ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا بلوچستان میں ن لیگ کے وزیراعلی نواب ثنا اللہ زہری کی قیادت میں انقلابی اقدامات کیے گئے اس لیے مختلف سازشیں کی گئیں لیکن پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ان تمام سازشوں کا مقابلہ کیا نواب ثنااللہ زہری کے لخت جگر سمیت ان کے بھائی بھتیجے سمیت ان کے ہمدرودوں کو شہید کیا گیا لیکن نواب ثنااللہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹے سیف الرحمن زہری نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح بلوچستان کے عوام قومی ہیروز کو یاد کرتے ہیں شہدائے زہری کی چھٹی برسی کی مناسبت سے حب کے علاقے کومل سٹی میں کل سہہ پیر تعزیتی جلسہ منعقد ہوگا اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی تعزیتی جلسے میں سابق وفاقی وزیر جنرل قادر بلوچ سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جبکہ بلوچستان کی دیگر تمام سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو دعوت دی گئی انشا اللہ ہمیشہ کی طرح تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دوست شرکت کریں انہوں نے لسبیلہ کے تمام وطن دوست عوام سے اپیل کی کہ وہ شہدائے زہری کی یاد میں کل منعقدہ تعزیتی جلسے میں شریک ہوں

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں