اوتھل ،پولیس کی زیروپوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل پر کامیاب کاروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد ،ایک ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

جمعرات 8 اگست 2019 18:37

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) اوتھل پولیس کی زیروپوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل پر کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج۔تفصیلات کے ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی کی خصوصی ہدایت پر کہ مکران کوسٹل ہاء سے بھاری مقدار میں منشیات کراچی اسمگل کی جائے گی۔جس پر ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو کی نگرانی میں زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل کے انچارج شاہد اقبال نے سخت چیکنگ شروع کی اس دوران گوادر سے آنے والی مشکوک کار کی تلاشی کے دوران 111 غیر ملکی اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کر کے ایک ملزم سمیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم غیر ملکی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا مگر اوتھل کے ایس ایچ او یار محمد کمانڈو نے اسمگل کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی کا کہنا ہے کہ اوتھل پولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور مسلسل کاروائیاں خوش آئند اقدام ہیں انشاء اللہ منشیات اسمگلروں کے خلاف یہ تابڑ توڑ کاروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گے جبکہ اے ایس پی لسبیلہ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے دم لینگے اور انشاء اللہ منشیات کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا جبکہ ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو کا کہنا ہے کہ اوتھل پولیس منشیات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اوتھل کی سرزمین منشیات فروشوں و منشیات اسمگلروں کیلئے تنگ کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہماری کڑی نظر ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے اور جرائم پیشہ افراد کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل منشیات جیسے موذی مرض سے پاک بن جائے جس میں معاشعرے کی ترقی و خوشحالی ہے انہوں نے اوتھل میں کاروائیوں کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک منشیات کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں