منشیات سمگل کرنیوالی کار اور ٹرک کے درمیان لسبیلہ میں تصادم ،دوخواتین سمیت تین افراد زخمی

جمعہ 9 اگست 2019 00:01

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) منشیات اسمگل کرنے والی کار اور ٹرک مابین لسبیلہ میں تصادم دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئی.

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق جمعرات کے روز لسبیلہ کے علاقے وندر کے قریب مین ایکو شاہراہ پر کوئٹہ کی جانب سے آنے والی مہران سوزوکی کار اور ہینو ٹرک کے مابین تصادم ہوا جس کے سبب کار میں سوار عزیز احمد ولد نوراحمد اور دوخواتین زخمی ہوگئیں جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وندر کے سرکاری ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کیبعد کراچی ریفر کردیا جبکہ حادثے کی شکار مہران کار کی باڈی ٹوٹنے کی وجہ سے کار میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی چھ کلوکرسٹار ایک کلو ہیروئن برامد ہوئی وندر پولیس نے حادثے کی شکار مہران کار کو تحویل میں لیکر کار میں سوار عزیز احمدولد نوراحمد ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی پولیس زرائع کے مطابق برامد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپوں میں بتائی جاتی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں