صنعتی شہر حب میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی

گلی محلوں میں چھ روز گزرنے کے باوجود گندے پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہ ہوسکا ،شہری پریشان

ہفتہ 17 اگست 2019 21:51

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صنعتی شہر حب میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے گلی محلوں میں چھ روز گزرنے کے باوجود گندے پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہ ہوسکا چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر ملنے کو ہوگئے نایاب شہری پریشان بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا کافی مالی نقصانات بھی ہوئے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن حب کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر سمیت دیگر ذمہ داران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی بارشوں کو برسے چھ دن گزر گئے تاحال میونسپل کارپوریشن کی جانب سے حب کے گلی محلوں میں جمع شدہ بارش کا پانی نہ نکالا گیا جمع شدہ پانی سیوریج کے گندے پانی کے ساتھ ملنے سے شدید تعفن پھیلنے لگا اور بدبو کی وجہ سے مہلک بیماریاں پھیلنے لگی ہیں دوسری جانب شہریوں کے مطابق حب شہر کی موجودہ صورتحال میں چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ملنے کو نایاب ہوگئے ہیں موصوف نے اتنی بڑی تباہی میں کہیں دورہ تک کرنے کی زحمت نہیں کی شہریوں کا مطالبہ ہے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر میونسپل کارپوریشن حب ایک عوامی آفیسر ہے مگر موصوف کے شاہانہ طور طریقے ہیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ہیں صوبائی حکومت چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر حب کا تبادلہ کرکے ایک عوام دوست آفیسر تعینات کرے جو ایسے مشکل وقت میں عوام کے درمیاں موجود رہے

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں