سی آئی اے حب پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،تین اسمگلر گرفتار

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) سی آئی اے حب پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،تین اسمگلر گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق انچارج سی آئی اے حب سرکل انسپکٹر نورالسلام نے خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی کی جانب جانے والی الٹو کار نمبر MLE: 3344 میں خفیہ خانوں میں چپائی گئی 4کلوگرام چرس اور 3کلوگرام شیشہ برآمد کرکے تین اسمگلروں عبداللہ اور محمد عمر کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس زرائع کے مطابق گرفتار اسمگلروں سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں