حب میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:09

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کو کچل ڈالا بیٹا موقع پر جاں بحق باپ زخمی اسپتال منتقل ٹرالر ڈرائیو موقع پر فرار پولیس نے ٹرالر اپنی تحویل میں لے لیا ریسکیوزرائع کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار غلام نبی اور مولابخش کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں مولابخش نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی کو ایدھی ایمبونس کے زریعے جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کیا جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کردی اور ٹرالر کو اپنے قبضہ میں لیکر ڈرائیو ر کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے جام یوسف کالونی حب کے رہائشی اور باپ بیٹے ہیں واقعہ میں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں