لسبیلہ، پاکستان کسٹمز کی جانب لاکھوں روپے کی گاڑیاں اور دیگر اشیا کی نیلامی

منگل 12 نومبر 2019 22:54

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان کسٹمز کی جانب لاکھوں روپے کی گاڑیاں اور دیگر اشیا کی نیلامی بڑی تعداد میں بولی لگانے والوں نے حصہ لیا گڈانی کسٹم ہاس میں منعقدہ نیلامی تقریب میں موبائل سے وڈیو بنانے پر پابندی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے چرچے ہوتے رہے پیر کے روز پاکستان ماڈل کسٹمز گوادر کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ضبط شدہ غیرملکی گاڑیوں اور دیگر اشیا کی نیلامی کے لیے گڈانی کسٹمز ہاس میں تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ملک بھر سے بولی لگانے والوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا. نیلامی ماڈل کسٹمز آکشن کلیکٹریٹ گوادر جام عمران اور کسٹمز ہاس گڈانی کمیٹی کی نگرانی میں ہوئی نیلامی میں موجود 29مختلف قسم کی گاڑیوں سمیت مختلف اشیا کی نیلامی کی گئی جس میں بڑی تعداد میں بولی لگانے والوں نے بولیاں لگائیں اور لاکھوں روپے کی بولیاں لگیں اور خریداروں نے خریدی گئی گاڑیوں اور دیگر اشیا کی قیمت کا 25فیصد رقم جمع کرائی اور باقی رقم سات دن کے اندر کسٹمز کی جانب سے منظوری کے بعد وصول کرکے گاڑی اور نیلامی کے کاغذات فراہم کی جائیں گی. گڈانی کسٹم ہاس میں منعقدہ نیلامی تقریب میں بولی لگانے والے شخص کی جانب سے موبائل سے وڈیو بنانے پر کسٹم آفیسر آگ بگولہ ہوگئے اور یہ کہہ کر وڈیو بنانے سے منع کردیا کہ یہاں نیلامی ہورہی ہے کوئی ٹاک ٹاک کیلے وڈیو نہیں بنائے جارہے اور نہ ہی میں کوئی حریم شاہ کھڑی ہوں جو آپ وڈیو بنا رہے ہو نیلامی کی تقریب میں وڈیو بنانے سے منع کرنے پر تقریب کے شرکا میں عجیب کیفیت طاری یہ کسٹم کی نیلامی ہورہی ہے یا کوئی غیرقانونی کام جو وڈیو بنانے نہیں دے رہے شرکا آپس میں سوالات کرتے رہے�

(جاری ہے)

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں