اوتھل ، ٹریفک کے دو المناک حادثات،باپ ، بیٹاموقع پر جاں بحق،مٹھی میں کارکی ٹکرسے ایک شخص زخمی،کار ڈارئیور موقع پرفرار

بدھ 15 جنوری 2020 00:02

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) اوتھل میںٹریفک کے دو المناک حادثات،باپ ، بیٹاموقع پر جاں بحق،مٹھی میں کارکی ٹکرسے ایک شخص زخمی،کار ڈارئیور موقع پرفرار،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں صدیق اکبر چوک پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک کار نے موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹے کو کچل دیا جسکے نتیجے میں60سالہ میران ولد رمضان اور اسکا 25سالہ بیٹاجاوید میران ساکن مکااوتھل موقع پر جاں بحق ہوگئے نامعلوم کارسوار موٹرسائیکل کو ٹکر مارکرموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اوتھل پہنچایاجہاں پر ضروری کاروائی کے بعدنعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اوتھل پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم کاراور ڈارئیور کی تلاش شروع کردی جبکہ دوسرے واقعے میں اوتھل کے قریب مٹھی اسٹاپ پر ایک کارنے موٹرسائیکل سوار شکیل احمدولد وشدل ساکن آواران کو ٹکرماردی جسکے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں