برساتی نالوں کی صفائی کا کام مربوط کوششوں سے مکمل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعہ 5 جون 2020 22:42

یوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام مربوط کوششوں سے مکمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ متوقع بارشوں کی صورت میں نکاسی آب کا نظام کام کرے اور اس موقع پر شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تکلیف سے اور لسبیلہ کے زمینداران کو نقصانات بچایا جا سکے یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنے رین ایمرجنسی پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دیں یقینی بنائیں کہ بارش کی صورت میں رین ایمر جنسی منصوبوں پر عمل ہو،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ متعلقہ ادارے متو قع بارشوں کے پیش نظر شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کا جلد ازجلد شروع کرکے فوری طور پر مکمل کر لیں گے چیف آفیسرز اپنے اپنے ایریاز میں برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے کی شکایات کا جائزہ لیں گے اور ضروری کارروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو ہالی الرٹ رہنا ہے فلاحی ادارے بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ و بشانہ ہیں متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں نکاسی آب کے راستوں کی صفائی ستھرائی کی جائے تاکہ سیلابی ریلوں کو نکلنے میں آسانی ہو اور زمینداران سمیت دیگر عوام کو بھی نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ،ایڈمنسٹریٹر ضلع لسبیلہ قاضی محمد اکبر ،اے سی بیلہ کیپٹن عارف ،اے سی حب روحانہ گل کاکڑ ،ڈی ایچ او لسبیلہ آصف انور شاہوانی ،تحصیلدار اوتھل عبدالسلام ،تحصیلدار لاکھڑا ،سردار نصیر احمد جاموٹ ،تحصیلدار وندر عبدالغفور موندرہ ،چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا ،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ،ایری گیشن کے ایس ڈی او ملک اشرف بلوچ ،بی اینڈ آر کے ایس ڈی او احسان اللہ لنڈ بلوچ ،ایجوکیشن کے محمد عیسی آچرہ ،لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج رمضان جاموٹ ،اصغر علی ،تحصیلدار گڈانی محمد یعقوب شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تنویر احمد چنہ ،نائب تحصیلدار بیلہ حبیب اللہ کھوسہ ،چیف آفیسر حب عبدالجلیل زہری ،اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی بیلہ جمیل احمد ،اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی وندر عنایت راٹھوڑ ،ایم ایم ڈی کے عبدالقدیر بلوچ،پاکستان کوسٹ گارڈ کے ارشد علی ودیگر افسران موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں