کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:05

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 73 کورونا ٹیسٹ سیمپل حاصل کرکے کوئٹہ لیبارٹری بھیجے گئے جن میں سے پانچ کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز میں گڈانی سینٹرل جیل کے سپریٹنڈنٹ اور موٹروے پولیس کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد شامل ہیں جن کی رپورٹس مثبت آئی ہے ، ڈی ایچ او لسبیلہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہری اپنی ویکسین کروائیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس مشکل گھڑی کا سامنا کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ گڈانی سینٹرل جیل اور موٹروے حکام کو اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے عملے کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد متعلقہ افراد کو ضرورت کے مطابق آئسولیٹ ، کورنٹائن کروایا جارہا ہے جبکہ ان کے دفاتر اور جیل میں وائرس سے بچاو کے لئے اسپرے و دیگر تدابیر کو اختیار کیا جارہا ہے اور دیگر عملے کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں