کراڑو کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پٹھان ہوٹل کے مقام پر ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں بحق ،7 افراد زخمی

پیر 6 جون 2022 17:50

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2022ء) کراڑو کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پٹھان ہوٹل کے مقام پر ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے قدیمی شہر بیلہ کراڑو آر سی ڈی شاہراہ پٹھان ہوٹل کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والی مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم ہونے کے بعد مسافر وین گہری کھائی میں الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے جاں بحق افراد کی شناخت شکر خان،منیر احمد اور عبدالحفیظ اور زخمیوں کی محمد اسماعیل رحیم بخش احسان اللہ احمد محمد علی ذاکر محمدعلی احمد منیر احمد کے نام سے ہوئی زخمیوں کو کراڑو سینٹر پہنچایا گیا ہے جہاں طبی امداد دی گئی شدید زخمیوں اور جاں بحق افرادکو سول اسپتال بیلہ منتقل کیاگیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے بتایا جاتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں