ایس ایس پی لسبیلہ نے پولیس شہداء کے اہل خانہ میں رمضان پیکیج کے تحت راشن تقسیم کردیا

پیر 18 مارچ 2024 22:51

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی جانب سے پولیس شہداء کے اہل خانہ میں رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم، لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی جانب لسبیلہ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ میں رمضان پیکج کے تحت راشن تقسیم کی گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ کی خصوصی ہدایت پر لسبیلہ پولیس کیآفیسران ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی، انسپکٹر محمد امین لاسی ، انسپکٹر محمد ہاشم رونجھو، انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے شہید ہونے والے آفیسران و جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی رمضان پیکجز کے تحت راشں تقسیم کیا گیا۔

تقسیم کئے گئے سامان میں گروسری اور گھریلو اشیاء شامل تھیں اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نویدعالم نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کرنا اور ان کی عملی مدد کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ھمارے آفیسران نے کمیونٹی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ہم اپنے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے جنہوں نے وطن عزیز میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کی تحفظ اور ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کے لئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں