ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ حب میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:19

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ حب میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پی منظور احمد بلیدی نے یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر سوک سینٹر حب میں پرچم کشائی کی، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر ایف سی کرنل، اسسٹنٹ کمشنر سید سمیع اللہ آغا،ایڈیشنل ایس پی احمد طلحہ، ایس ایچ او حب سٹی راشد علی بزنجو، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد ابراہیم، دودا تحصیل چیئرمین بابو فیض شیخ ،کونسلران سمیت ضلعی سرکاری افسران اور علاقائی معتبرین کی کثیر تعداد موجود تھی ، اس موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

\378

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں