پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، اعلی کوالٹی کی 164کلو گرام چرس برآمد کرلی

بدھ 3 اپریل 2024 22:41

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، اعلی کوالٹی کی 164کلو گرام چرس برآمد کرلی،پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ ذرائع کی بنیاد پر گوادر (بلوچستان) کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی۔

دوران سرچ آپریشن شرابی ٹریک کے ایریا میں سمندرکے کنارے بوٹ کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بو ٹ اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سرچ ٹیم نے 164 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں