بلاول بھٹو زرداری لیہ ، مظفر گڑھ ، فتح پور میں شاندار استقبال ،گاڑی پر گل پاشی، جئے بھٹو کے نعرے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے والہانہ استقبال کا خیر مقدم کرنے کیلئے گاڑی سے باہر نکل آئے بہادر خان سیہڑ باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے،بہادر خان سیہڑ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وفاقی کابینہ میں وزیر بھی رہے

اتوار 12 ستمبر 2021 00:04

ملتان/لیہ/فتح پور/مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیہ ، مظفر گڑھ ، فتح پور میں شاندار استقبال کیا گیا ،گاڑی پر گل پاشی، جئے بھٹو کے نعرے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے والہانہ استقبال کا خیر مقدم کرنے کیلئے گاڑی سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہیڈ محمد والا روڈ پر اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب فقیدالمثال استقبال کیا گیا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر فضائیں وزیراعظم بلاول کے نعروں سے گونج اٹھیں،اس دور ان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے استقبال کا خیرمقدم کرنے کے لئے گاڑی سے باہر آگئے، روایتی پگڑی پہنائی گئیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، استقبال کے موقع پر خواتین اور بچوں کی اکثریت بھی موجود تھی بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریاض آباد آمد پر سڑک کے دونوں اطراف کئی کلومیٹر پر عوام کی قطار دیکھی گئیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کو دیکھ کر عوام فرط جذبات سے بے قابو، فضا جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی جذبات کا خیرمقدم کرنے کے لئے گاڑی سے باہر نکل آئے، بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوٹ ادو کے قریب چوک سرور شہید آمد پر مثالی استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شہری چوک سرور شہید پر جمع ہوئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر گل پاشی، ڈھول کی تھاپ پر جیالوں کا رقص، جئے بھٹو کے نعرے گونج اٹھے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فتح پور آمدپورا شہر سڑکوں پر آگیا،فتح پور کے عوام کئی کلومیٹر تک سڑک کے دونوں اطراف موجود، والہانہ استقبال کیا،فتح پور وزیراعظم بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا، ڈھول کی تھاپ پر جیالوں نے رقص کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چوک اعظم پہنچنے پر بھی زبردست عوامی استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر گل پاشی، وزیراعظم بلاول کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے والہانہ استقبال کا خیرمقدم کرنے کے لئے گاڑی سے باہر آگئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جھلک دیکھنے کے لئے پورا شہر سڑکوں پر آگیاپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گھڑ سواروں کی جانب سے کروڑ لعل عیسیٰ پہنچنے پر منفرد استقبال،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر گل پاشی، جئے بھٹو جئے بلاول کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کروڑ لعل عیسن کے ورکرز کنونشن میں شرکت، بہادر خان سیہڑ باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے،بہادر خان سیہڑ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وفاقی کابینہ میں وزیر بھی رہے

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں