لیہہ،ایل اے بی ‘ کا بھارتی صنعت کاروںکو زمینیں فروخت پر اظہار تشویش ، مار چ کا اعلان

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:00

لیہہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ میں لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) نے کہا ہے کہ تنظیم کا ایک نمائندہ وفد آنے والے دنوں میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب واقع علاقے چانگتھانگ تک پیدل مارچ کرے گا جسکا مقصد یہاں کے کسانوں کو بھارتی صنعت کاروںکو زمینیں فروخت کرنے کے سنگین مضمرات سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لیہہ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ یہ مارچ بہت جلد شروع کیا جائے گا لیکن تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔انہوںنے کہا کہ بیس کے قریب رہنما اس مارچ کا حصہ ہونگے جو گائوں گائوں جا کر لوگوں کو بھارتی صنعت کاروںکو زمینیں فروخت کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں چالیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل چراگاہیں بھارتی صنعت کاروںکو دی جا رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں