مفاد عامہ کے منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی،ثاقب علی

منگل 28 اگست 2018 17:09

لودھراں۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ثاقب علی نے کہاہے کہ ضلع کی مثبت اور تعمیری ترقی کو یقینی بنائیں گے،مفاد عامہ کے منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی، انہوں نے یہ با ت یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی رو م میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہی،اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد بلوچ، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم احمد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شعیب اقبال، پرنسپل ڈگری کالج راؤ ارشاد علی ، میونسپل آفیسر اسد عباس نقوی، میاں بشیر افضل ، محکمہ تعلیم ، میونسپل کمیٹیوں کے افسران ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، فشریز، ہائر ایجوکیشن کے افسران موجود تھے، اجلا س میں میاں شفیق آرائیں نے کہاکہ حکومت ہپیاٹائٹس کے ٹیسٹ کی فوری سہولت کیلئے ڈویڑن کی سطح پر لیباٹریز قائم کر یگی،پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایس این ای کی منظوری ہو چکی ہے اور محرم الحرام کے فوری بعد اس عمار ت میں گائنی ہسپتال بنایا جائیگا، اجلا س میں نذیر احمد خان بلوچ نے کہاکہ ضلع کی ترقی کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے، اجلاس میں تجویز پر تینوں تحصیلوں کے شہروں لودھراں، کہروڑپکا اور دنیا پور میں سیوریج ، سینی ٹیشن اور سٹرکوں کا ماسٹر پلان بنانے کی منظوری دی گئی،جبکہ لودھراں تا اڈا پرمٹ ، پرمٹ تا شجاع آباد روڈ کی کار پٹنگ اور ضلع کی دیگر سٹرکوں کی مرمت و بحالی کیلئے 60کروڑ روپے کے فنڈز حکومت سے طلب کر لئے گئے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں