لودھراں،50 سالہ ملزم کی 20 سالہ قوت گویائی سے کزن سے مبینہ زیادتی

ملزم نے گھر آنے والی اپنی پڑوسی 20 سالہ کزن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدم درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 1 اپریل 2024 15:55

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) لودھراں میں 50 سالہ شخص نے 20 سالہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے مخدوم حسن میں ملزم نے گھر میں اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر آنے والی اپنی پڑوسی 20 سالہ کزن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ 6 روز پہلے کا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ڈی این اے کے بعد حتمی رپورٹ دی جائے گی۔پولیس کے مطابق عدالت سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں