لودھران، کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ملزم سے فیس بک پر دوستی ہوئی، شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے بلایا تھا، مقدمہ

جمعرات 18 اپریل 2024 18:28

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لودھراں میں وارڈ نمبر 23 میں پولیس کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں کانسٹیبل مختار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق لڑکی نے کہا کہ ملزم سے فیس بک پر دوستی ہوئی، شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے بلایا تھا۔ملزم نے نازیبا تصاویر بنائیں، بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کی، دو لاکھ کیش بھی وصول کیا۔پولیس نے کاہکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیاکہ کانسٹیبل مختار کو معطل کردیا گیا ہے ، متاثرہ لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں