پاک فوج ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے، عبدالرحمان کانجو

پاک فوج نے اپنی مٹی سے محبت کا قرض خون کی آبیاری سے چکایا ہے، سابق وزیر مملکت کی گفتگو

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان پیر 18 مارچ 2024 13:45

لودہراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2024ء ) ارض پاک کی حفاظت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانج جوانوں کی شہادت پر سابق وزیر مملکت عبدالرحمن خان کانجو نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت پر اپنے ہزاروں جوان قربان کرچکی ہے ۔پاک فوج نے اپنی مٹی سے محبت کا قرض خون کی آبیاری سے چکایا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ۔عبدالرحمن کانجو کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے درحقیقت اس ملک کے امن کے ازلی دشمن ہیں ۔اغیار کے ہاتھوں کھلونا بن کر اپنے جوانوں ،اپنے اداروں اور اپنے شہداء کی حرمت پامال کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور ان ماؤں کو سلام کریں جن کے پالے جوان ملک کی محبت اور سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں