جہانگیر ترین کی عوامی خدمات جاری ، یونین کونسل 360 ڈبلیو بی کی عوام کیلئے ایمبولینس عطیہ کر دی

لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے دفتر میں تقریب کا انعقاد ، ایمبولینس علاقہ عمائدین کے حوالے کی گئی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعرات 18 اپریل 2024 16:46

لودھراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل 2024ء ) جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل چک نمبر 360 ڈبلیو بی لودھراں کے شہریوں کے لئے ایمبولینس عطیہ کردی۔ ایمبولینس کے ذریعے چک نمبر 361 ڈبلیو بی کے مستحق مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے ہسپتال پہنچایا جاسکے گا۔ سیاسی و سماجی شخصیت خالد حبیب گجر نے جہانگیر ترین سے ایمبولینس کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔

گزشتہ روز جہانگیر ترین کے سماجی ادارے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہانگیر خان ترین کے پرسنل سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو، سیاسی شخصیت خالد حبیب گجر، دیگر علاقہ عمائدین، ایل پی پی کی جانب سے پروگرام منیجر شاہد حنیف نے تقریب میں شرکت کی۔ خالد حبیب گجر نے ایمبولینس کی فراہمی پر چک نمبر 360ڈبلیو بی کے مکینوں کی جانب سے جہانگیر خان ترین اور انکی ٹیم کا شکریہ دا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہانگیر خان ترین کے پرسنل سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو نے کہا کہ جہانگیر ترین گزشتہ 25 سال سے لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ جہانگیر ترین کے سماجی ادارے آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں ایل پی پی اور متعلقہ یونین کونسل کی ویلیج کمیٹی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔  ویلیج کمیٹی کی زیر نگرانی ایمبولینس سروس علاقہ میں اپنی خدمات انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں