دارالامان لودہراں میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان ہفتہ 9 مارچ 2024 17:06

لودھراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2024ء ) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل وحید، چیف میونسپل آفیسر انعم معصوم ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر طارق محمود سکھیرا، نواب نصرا للہ سماجی تنظیم COAVS اور محمد سلیم Reads Pakistan شامل تھے ۔

اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیم COAVSکے تعاون سے ایک Eye Screening Camp کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران محمد عزیر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، غلام مصطفی شاہ منیجر صنعت زار، نبیلہ یاسمین سوشل ویلفیئر آفیسر، نازیہ شریف سپرنٹنڈنٹ دارالامان موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی خاتون ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کمشنر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار خواتین ایک ترقی یافتہ قوم کی عکاس ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عزیر نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی ترقی کے دھارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی اور انکی خدمات کے اعتراف پر زور دیا۔ انہوں نے حاضرین سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر خواتین بچوں اور خصوصی افراد کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سماجی تنظیمیں، دار الامان، صنعت زار اور ضلعی سہولت سیل اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقہ کے افراد اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں