نمبرداری کا تنازعہ ، بلوچ گروپ کے مسلح افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

پہلے بھی کئی بار منگلہ و بلوچ برادری میں جھگڑے ہوچکے ہیں، متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈی پی او لودہراں

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعرات 18 اپریل 2024 16:48

لودھراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل 2024ء ) لودھراں میں نمبرداری کے تنازعہ پر برقع پوش مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ ،4 افراد ہلاک ہوگئے پولیس نے جائے واردات سے شواہد حاصل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردیں چک نمبر 95 ایم کے رہائشی توصیف الرحمن نے پولیس تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ بدھ کے روز صبح تقریبا 9 بجے کے قریب وہ اپنے والد مجیب الرحمن ،بشیر احمد اور محمد رفیق کے ساتھ اپنے ڈیرے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان محمد یاسین بلوچ ،محمد شوقین بلوچ پسران محمد خان،محمد عمران بلوچ، محمد صدیق، محمد آصف، اور دلشاد احمد دو نامعلوم افراد کے ہمراہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر ڈیرے میں ہو گئے اور آتے ہی للکارا کہ ہمارے خلاف مقدمات درج کروانے کا مزہ چکھا دو جس پر ملزمان نے مبینہ فائرنگ کی جس سے میرا والد مجیب احمد اور بشیر احمد اور محمد رفیق موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان کی ہی مبینہ فائرنگ سے ان کا ساتھی دلشاد بھی شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حسام بن اقبال پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد حاصل کرکے نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا تھانہ صدر لودھراں پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ڈی پی او حسام بن اقبال کے مطابق پہلے بھی کئی بار منگلہ اور بلوچ برادری میں جھگڑے ہوچکے ہیں اور بلوچ برادری کے کئی افراد کیخلاف  متعدد مقدمات درج ہیں اوروہ ایک سال سے مفرور ہیں مجیب منگلہ کی نمازجنازہ جامعہ دارلحدیث محمدیہ جلالپور موڑ میں ادا کرنے کے بعد براتی والا میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں