لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین

ایک ارب 25 کروڑ روپے سے آئی ٹی یونیورسٹی ، 60 کروڑ روپے سے گرلز کالج کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان پیر 11 مارچ 2024 14:45

لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین
لودھراں (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ2024 ء) جہانگیر ترین نے ترین انسٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ ریسورسز (TICER) اور آمنہ گرلز کالج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ جہانگیر ترین نے الیکشن مہم کے دوران دونوں منصبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آئی ئی ادارے ٹائسر کی تعمیر پر ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ آمنہ گرلز کالج کی تعمیر پر 60 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے جہانگیر ترین کو بریفنگ میں کہا کہ دونوں منصوبوں کو ایک سے سوا سال کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جہانگیر ترین نے دونوں  منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا۔ میری زندگی کا اولین مقصد علاقے میں سماجی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل ہے۔

(جاری ہے)

میرے سماجی ادارے گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وسائل دیے ہیں اللہ کا مجھ پر خاص کرم ہے۔ میری دلی خواہش تھی کہ لودھراں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید ادارہ بناؤں۔ ٹائسر کی تعمیر جنوبی پنجاب اور بالخصوص لودھراں میں آئی. ٹی کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی.آمنہ گرلز کالج کے قیام سے لودھراں کی بچیوں کو بہاولپور اور ملتان نہیں جانا پڑے گا۔

آئی ٹی ادارے ٹائسر میں 2500 طلباء و طالبات  آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ لودھراں کے بچے بچیوں کو  لاہور اور اسلام آباد کے اداروں کی طرح تعلیمی سہولیات فراہم کرینگے۔ میری یہ خواہش ہے کہ لودھراں کے ٹیلنٹڈ بچے اور بچیاں بیرون ملک بھی تعلیم  حاصل کرسکیں۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں