خانیوال پبلک سکول کیلئے 40 کروڑ کی فراہمی ، ترین فاؤنڈیشن اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان ایم او یو سائن

آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات مثالی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان بدھ 24 اپریل 2024 17:53

لودھراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2024ء ) ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین نے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج  میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن  اور دو نئے جدید کلا س رومز کی تعمیر کا اعلان کردیا۔ آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کی تعمیر پر  ایک کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی جو کہ جہانگیر ترین اپنی جیب سے ادا کریں کرینگے ۔

اس حوالے سے ترین ایجوکیش فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور  ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال ازوبہ عظیم، خانیوال پبلک سکول کے پرنسپل پروفیسر حافظ راشد سعید رانا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں کردار ادا کرنے پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم او یو کے مطابق منصوبے پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔ سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کے وژن کے مطابق تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ جنوبی پنجاب میں طلباء و طالبات کو آئی ٹی  اور سائنس کی  جدید تعلیمی سہولیات فراہم کریں تاکہ یہاں کے ٹیلنٹڈ اور ذہین بچے بھی آگے بڑھ کر  اپنے علاقے کا نام روشن کر سکیں

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں