حکومت ملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے شب و روز خدمات سرانجام دے رہی ہے ،سردار اسرار ترین

حلقہ این اے 258 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے‘ عوام کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے، ایم این اے

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار محمد اسرار خان ترین نے ترین ہاؤس دکی میں عید ملن کے موقع پرسابق سوشل ویلفیئر ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی دلبر خان ناصر قبائلی رہنما اسلم خان ترین اور دکی پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسیٰ خیل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کیے جارہے ہیں‘ عوام کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطے میں ہیں اورتمام مسائل نشاندہی کے ساتھ ہی حل کرانے کے لیے کوشاں ہیں‘ مخالفین کو تبدیلی ہضم نہیں ہورہی کیونکہ اب تھانہ کلچر‘ قبضے‘ لوٹ مار‘ کرپشن اور اقرباء پروری کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ مخالفین کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود عوام کی خدمت اور حقوق کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے‘ بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ میں میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے گی تاکہ عوامی مفاد عامہ کے ترقیاتی کاموں سے سب مستفید ہوسکیں، سردار محمد اسرار خا ن ترین نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر اور رابطے میں ہیں‘ سردار محمد اسرار خان ترین نے کہاہے کہ عوام ملک میں تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے‘حکومت اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘ نوجوانوں کامستقبل بہتر بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس طرح عوام نے انہیں عام انتخابات میں کامیاب کرایا ، انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے‘وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی بلوچستان کوحلقہ کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی دور کرنے کے لیے تفصیلی آگاہ کرکے ترقیاتی کاموں کے منصوبے لائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں