لورالائی کے تمام سیاسی پارٹیوں کا اجلاس

لورالائی جیسے غریب اور تمام سہولیات سے محروم ضلع پر 72 سال بعد ٹیکس لگانے کی مذمت ،ہڑتالیں اور مظاہرے کرنے کا عزم

منگل 15 اکتوبر 2019 23:47

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) لورالائی کے تمام سیاسی پارٹیوں کا اجلاس جمعیت علماء اسلام(ف) کے دفتر میں مولوی فیض اللہ کی صدرات میں منعقد ہوا اجلاس میںجمعیت علماء اسلام(ف) ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ،شمس حمزہ زئی فائونڈیشن ،تحریک نوجوانان پاکستان ،کاکڑ جمہوری پارٹی،پراپرٹی مالکان ،انجمن تاجران بلوچستان کی تمام تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے لورالائی میں پراپرٹی سروے اور لورالائی کو پراپرٹی ٹیکس میں شامل کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور وخوض ہوا اجلاس نے متفقہ طور پر لورالائی جیسے غریب اور تمام سہولیات سے محروم ضلع پر 72 سال بعد ٹیکس لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسکے خاتمے تک ہر قسم کی ہڑتالیں اور مظاہرے کرنے کا عزم کیا اور اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعرات کو بعد نماز ظہرمیونسپل کمیٹی ہال میں موجودہ ٹیکس لگانے کے خلاف ایک قبائلی جرگہ منعقد ہو گا جسمیں لورالائی کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے تمام انجمن تاجران کی تنظیموں کے نمائندے پراپرٹی ڈیلرز کے نمائندے شرکت کرینگے اجلاس میں متفقہ طور پر جمعہ کے دن مکمل شٹرڈائون ہڑتال کرنے اور سہ پہر تین بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں