,لورالائی ، سردی کے موسم میں مستحق اور غریب خاندانوں کو کمبل کی فراہمی ایک مستحسن اور بہترین عمل ہے،سردار گل محمد خان جوگیزئی

اتوار 16 جنوری 2022 21:00

ذ*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی ،ہیلپ بلوچستان کے چیرمین ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی شوکت جوگیزئی، سماجی رہنما حاجی سلیم جوگیزئی اور حافظ سلطان الدین حمزہ زئی نے ہیلپ کے تعاون سے غریب ونادار خاندانوں میں گرم گمبل تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں مستحق اور غریب خاندانوں کو کمبل کی فراہمی ایک مستحسن اور بہترین عمل ہے ہمارے علاقوں اب بھی کچھ ایسے علاقے موجود ہیں کہ وہاں پر گیس اور بجلی کی سہولت نہیں ہے اور جن علاقوں میں یہ بنیادی سہولت موجود ہے وہاں کے عوام مہنگائی کے باعث بلز کی ادایگی نہیں کر سکتے اور کھلے عام انکے بچے سردی کے موسم کو برداشت کرنے پر مجبور ہیں اور انکی عورتیں بچے اور بزرگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور علاج کی سکت سے بھی محروم ہیں ایسے حالات میں حکومت کے ساتھ مخیر حضرات اور مفاد عامہ کے حامل سماجی اداروں کی بے کس اور غریب گھرانوں کی مدد کرنا باعث ثواب ہے اور مخلوق خدا کی خدمت ایک عظیم عمل شمار ہوتا ہے جس سے اللہ تعالی خوش اور راضی ہوتا ہے اپنے بندوں سے انہوں نے کہا کہ ہیلپ بلوچستان صوبے کے دوردراز علاقوں میں صحت تعلیم صاف پانی اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے ہم انسانی برابری اور انسانوں کے بنیادی حقوق کو انکے دہلیز پر فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ہم اپنے کام سے مطمئن اور اس انسانی مشن کی تکمیل کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے دوسو کاندانوں میں گرم کمبل تقسیم کئی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں