لورالائی ،پو لیس کی بغیر لائسنس اسلحہ مہم کے سلسلے میں کارروائی ،4 افرادکو گر فتا ر کر لیا

جمعہ 5 اپریل 2024 22:07

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی نزیر احمد کرد اور ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کی خصوصی ہدایات پرزیر نگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ ایس ایچ او عبدالرحمان لونی کے سربراہی میں انسپکٹر ہمایوں ناصرسب انسپکٹر انور جلالزئی اے ایس آئی صدام خان پولیس ٹیم اور ایگل سکواڈ، سی آئی اے انچار عبدالرازق ملازئی نے بغیر لائسنس اسلحہ مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران 4 افراد گل جان ساکن بائی پاس اور جاوید خان ساکن لورالائی. زاہد ساکن لورالائی. میراجان ساکن لورالائی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 04 عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ فرد نمبر 75،77،78،76/024 بجرم 15E بلوچستان آرمز ایکٹ 2022 درج کرلیا.مزید تفتیش پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی کررہی ہیاوردوسری کاروائی میں لورالائی پولیس کی بڑی کاروائی مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد چور گرفتار سامان برآمد ایس ایس پی محمد ظفر بزدار کی ہداہت پرایس ڈی پی او کلیم اللہ کی زیرنگرانی ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے پوڑی ٹک یوفون ٹاور نزد ٹھی ناصر پو چوروں نے حملہ کردیا تھا پولیس پارٹی کو دیھکتء ہی چوروں نے فائرنگ شروع کردی پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو چور محمد عرفان مینگل سکنہ کوئٹہ ارسلان سکنہ اوستہ محمد کو ٹاور سے بیٹری چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کی قبضے سے چوری شدہ بیٹریاں برآمد کرکے اور سرف گاڑی تحویل میں لیلی مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے�

(جاری ہے)

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں