Aعوامی شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے درجنوں بھر ڈائیوکو اور لوڈنگ اور زیادہ کرائیے لینے پپر ہزاروں ،ہزاروں روپے جرمانے اور مسافروں کو کرایوں سے زیادہ رقم واپس دلادی

ق* کسی کو نہتی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر

اتوار 7 اپریل 2024 20:20

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) لورالائی پولیس کا ڈائیو کوچز کے خلاف اور سیکورٹی کیلئے کاروائی عید کے موقع پر سواریوں سے ڈبل کرایہ وصول کرنے پر موقع پرڈائیوز پر بھاری جرمانے اور سواریوں سے زیادہ کرائے بھی واپس کرائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایس ایس پی محمد ظفر ،ایس ڈی پی او کلیم اللہ خان جلالزئی، ٹریفک سارجنٹ ،محمدہاشم ایس آئی نصیر خان اے ایس آئی خیرمحمد اور دیگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کوئٹہ روڈ اور ڈیرہ غازی خان روڈ پر اچانک ناکے لگا کر درجنوں ڈائیو کوچز کو روک کر سواریوں سے کرائے کے بارے میں دریافت کیا تو بتایاگیا کہ ڈبل ڈبل کرائے وصول کئے گئے اسکے علاوہ اور لوڈنگ کا بھی نوٹس لیکرموقع پر بھاری جرمانے کئے اور زیادہ کرائے بھی سواریوں کو واپس دلائے اس کے علاوہ چھوٹی ٹو ڈی گاڑیوں کے کرائے لینے پر نوٹس لیکر کرائے چیک کئیے ان دنوں میں چوریوں کے روک تھام کے لئیے پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے گئے ہیں عوامی حلقوں نے لورالائی پولیس کے ان اقدامات کو سراہا

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں