پاکستان مسئلہ فلسطین کو سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،لیگی رہنماسرداریعقوب خان ناصر

اتوار 7 اپریل 2024 20:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے غزہ میں نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کو عالمی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کو سلامتی کونسل سمیت ہرعالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ و فلسطین مظلوم مسلمان ملت اسلامیہ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کے خلاف آواز اٹھارہی ہے ،ہم امریکہ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی حمایت ترک کردے اور اسلحہ کی فراہمی روک دے ،انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک اور تمام اسلامی ممالک سے بھی اپیل ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیکر اس پرعالمی پابندیاں عائد کرکے غزہ اورفلسطین کے مسلمانوں کی بھر پور مدد کریں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں