qڈبل کرایہ وصول کرنے پر جرمانے کئی سواریوں کے کرائے واپس

اتوار 7 اپریل 2024 22:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) لورالائی پولیس کا ڈائیو کوچ کے خلاف اور سیکورٹی کیلئے کاروائی عید کے موقع پر سواریوں سے ڈبل کرایہ وصول کرنے پر جرمانے کئی سواریوں کے کرائے واپس کرائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایس ایس پی محمد ظفر ایس ڈی پی او کلیم اللہ خان انسپکٹر ہمایوں ناصر ٹریفک انچارج ہاشم اور نصیر خان اے ایس آئی خیرمحمد اور دیگر پولیس اہلکاروں نے بھاری نفری کے ساتھ کوئٹہ روڈ اور ڈیرہ غازی خان روڈ پر ناکے لگا درجنوں ڈائیو کوچز کو روک کر سواریوں سے کرائے کے بارے میں دریافت کیا تو بتایاگیا کہ ڈبل کرائے وصول کئے گئے جس پر ان کو بھاری جرمانے کئے اور کئی سواریوں کے کراِئے واپس کرائے اس کے علاوہ چھوٹی ٹو ڈی گاڑیوں کے کرائے اور زیادہ سواریاں چیک کئے گئے جبکہ سیکورٹی چوریوں کے روک تھام کیئے پولیس شہر کے مختلف علاقوں کے بڑی شاہراوں چوروں اور امن قائم کرنے کیلئے سختی سے عمل کرتے ھوئے موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کا چیکنگ بھی کیا عوامی حلقوں نے پولیس کی اس اقدام کو سراہا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں