میلسی کے نواحی علاقے دوکوٹہ کے دی آکسفرڈ انٹرنیشنل سکول میں جشن آزادی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر کی شرکت، بچوں میں 1500 پودے اور جھنڈے تقسیم کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 اگست 2021 12:17

میلسی کے نواحی علاقے دوکوٹہ کے دی آکسفرڈ انٹرنیشنل سکول میں جشن آزادی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر کی شرکت، بچوں میں 1500 پودے اور جھنڈے تقسیم کیے
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 14 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) ملک بھر کی طرح میلسی بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے. دوکوٹہ کے دی آکسفرڈ انٹرنیشنل سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے خصوصی طور پر شرکت کی. اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے سکول کی جانب سے 1500 پودے اور جھنڈے تقسیم کیے.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے. ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے. سکول کے بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ ہی محنت کر کے پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کریں گے.

(جاری ہے)

جبکہ پودے تقسیم کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کہنا تھا سکول کی جانب سے پودوں کی تقسیم احسن اقدام ہے اس سے بچوں میں پودوں سے محبت بڑھے گی اور وہ پودوں کی دیکھ بھال کریں گے.

اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا. اس موقع پر سماجی شخصیات اور صحافی بھی موجود تھے اور دی آکسفرڈ انٹرنیشنل سکول دوکوٹہ کی جانب سے پودوں کی تقسیم کو احسن عمل قرار دیا. جبکہ چیف ایگزیکٹو دی آکسفرڈ انٹرنیشنل سکول دوکوٹہ شاہد حمید جٹ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں